چار ممالک پر پر یو اے ای نے سفری پابندیاں لگائیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

دبئی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور کویت نے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندیاں لگادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور کویت نے کورونا وبا کے باعث پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی ہے۔

ان ممالک کے شہریوں پر امارات میں داخلے پر پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کو رات بارہ بجے سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے بھی پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال سے آنے والوں پر پابندی لگادی۔

(ان پٹ ایجسنی)