طالبان نے مرد، درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2023
طالبان نے مرد، درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی
طالبان نے مرد، درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی

 

 

کابل: افغانستان میں خواتین پر تعلیم اور روزگار کے میدانوں میں پابندیوں کے بعد خواتین کے لباس سے متعلق اب ایک نئی پابندی عائد کردی گئی۔

افغان طالبان نے مرد، درزیوں پر خواتین کے کپڑے سینے پر پابندی عائد کردی۔ افغان صوبے پروان میں درزیوں کا کہنا ہے طالبان حکام نے انہیں زبانی حکم دیا ہے کہ وہ خواتین کے کپڑے نہیں سی سکتے۔

درزیوں کا کہنا تھا کہ نئی پابندی نے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ دوسری جانب مقامی حکام نے ایسے احکامات دییے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درزیوں کوخواتین کے کپڑے سینے سے نہیں بلکہ ان کا ناپ لینے سے روکا گیا ہے۔