آسٹریلیا میں رواں سال میں کرورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
آسٹریلیا میں رواں سال میں کرورونا وائرس سے پہلی ہلاکت
آسٹریلیا میں رواں سال میں کرورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

 

 

سڈنی

آسٹریلیا میں رواں سال عالمی وبا کرورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

ہلاک ہونی والی 90 سالہ خاتون کا تعلق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز سے ہے جن میں ہلاکت سے کچھ گھنٹوں قبل ہی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ریاست میں مزید 77 نئے کیسز کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاستی پریمیئر گلیڈیز بیری جیکلیان کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی اور اطراف کے شہروں میں کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بیری جیکلیان نے مزید کہا ہے کہ 52 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ 15 افراد خصوصی توجہ اور 5 افراد کو وینٹی لیشن کی بھی ضرورت ہے۔

حکام کے مطابق ملک میں 40 سال سے زائد عمر افراد کے لیے ویکسین دستیاب ہے تاہم سڈنی کے اسپتالوں میں زیر علاج 75 فیصد افراد نے ویکسین کی خوراک نہیں لگوائی ، متاثرہ 11 افراد کی عمریں تقریباً 35 سال ہیں۔

قبل ازیں آسٹریلوی حکومت نے اپنے سب سے بڑے شہر سڈنی میں لاک ڈاؤن نا فذ کردیا تھا جو 16 جولائی کو ختم ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم پھیلنے اور ویکسین کی عدم فراہمی کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

خیال رہے آسٹریلیا نے دیگر ممالک سے کورونا کو قابو پانے کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں 31 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور 911 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )