کیمبرج سنٹرل مسجد اسٹرلنگ پرائز2021 کے لیے نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
کیمبرج سنٹرل مسجد اسٹرلنگ پرائز2021 کے لیے نامزد
کیمبرج سنٹرل مسجد اسٹرلنگ پرائز2021 کے لیے نامزد

 


آواز دی وائس، ایجنسی

 برطانیہ کے سب سے بڑے آرکیٹیکٹ ایوارڈ اسٹرلنگ پرائز (Stirling Prize) کے لیے پہلی بار ایک مسجد کونامزد کیا گیا ہے۔

کیمبرج سینٹرل مسجد لکڑی کے ڈھانچے پر تیارکی گئی ہے، یہ مسجد سبز توانائی پر زیادہ انحصار کرنے والی یورپ کی پہلی ماحول دوست یا ایکو فرینڈلی مسجد ہے۔

مسجد کا ڈیزائن اسلامی اور انگریزی تعمیراتی روایات کا حسین امتزاج ہے۔

اس مسجد کی تمعیر پر تقریباً 2 کروڑ برطانوی پاؤنڈز خرچ ہوئے ہیں۔

اس خوبصورت مسجد کی تعمیر میں لکڑی، اینٹوں اور ٹائلس کا استعمال کیا گیا ہے۔

مسجد میں ایک ہزار افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں، اس مسجد کو 24 اپریل 2019 کو عوام کے لیےکھول دیا گیا تھا۔

بہترین فن تعمیرکے باعث مسجد کو اسٹرلنگ پرائز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، انعام کا اعلان 14 اکتوبرکو کیا جائےگا۔