برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-11-2021
برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی
برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

 


لندن:برطانوی حکومت نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔

پریتی پٹیل کے مطابق حماس کے پاس نمایاں دہشت گردی کی صلاحیت ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس جدید ہتھیار، دہشت گردی کی تربیت کی سہولتیں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2001 میں برطانیہ حماس کے ونگ القسام بریگیڈ پر پابندی عائد کر چکا ہے۔