ترکی جانے والے ہندوستانیوں کو دس دن کا قرنطینہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2021
ترکی جانے والے ہندوستانیوں کو دس دن کا قرنطینہ
ترکی جانے والے ہندوستانیوں کو دس دن کا قرنطینہ

 

 

انقرہ

ترکی جانے والے ہندوستانی ہوشیار ہوجائیں۔ اگر ترکی کا سفرکیا تو دس دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑسکتا ہے۔

یہ انتباہ صرف ہندوستانیوں کے لئے نہیں ہیں بلکہ پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکاکے باشندوں کے لیے جاری کیاگیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔

ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کے لیے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔ (ایجنسی ان پٹ )