واشنگٹن
ٹرمپ انتظامیہ کے جارحانہ تجارتی منصوبے کو ایک نئی قانونی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ ایک وفاقی عدالت نے جمعرات کو 10 فیصد یکساں محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہم اقتصادی حکمت عملی کے لیے ایک بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔
سی این این کے مطابق، امریکی عدالتِ تجارت کے ایک عدالتی پینل نے 2 کے مقابلے میں 1 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حکومت 1974 کے تجارتی قانون کی دفعہ 122 کے تحت ان محصولات کے نفاذ کے لیے مناسب قانونی بنیاد فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
یہ محصولات اس سال کے آغاز میں سپریم کورٹ کی جانب سے پہلے نافذ کیے گئے زیادہ وسیع محصولات کو کالعدم قرار دینے کے بعد متبادل کے طور پر نافذ کیے گئے تھے۔عدالت نے حکم دیا کہ انتظامیہ فوری طور پر مدعی کمپنیوں سے ان محصولات کی وصولی بند کرے اور پہلے سے وصول کی گئی رقم واپس کرے۔ اگرچہ یہ فیصلہ فی الحال صرف انہی کمپنیوں کو تحفظ دیتا ہے جنہوں نے مقدمہ دائر کیا تھا، لیکن اسے انتظامیہ کی اس صلاحیت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر تجارتی پالیسی تبدیل کرنا چاہتی تھی۔
دفعہ 122 کے تحت صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر تمام درآمدی اشیا پر 15 فیصد تک محصولات عائد کر سکتے ہیں، بشرطیکہ مخصوص شرائط پوری ہوں۔ تاہم عدالت نے موجودہ اقدام کے لیے دی گئی حکومتی دلیل کو ناکافی قرار دیا۔اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ صدارتی اعلان میں “امریکہ کے بڑے اور سنگین ادائیگی توازن خسارے” کا کوئی واضح ذکر موجود نہیں، جیسا کہ کانگریس اس اصطلاح کو سمجھتی ہے۔سی این این کے مطابق، اگرچہ یہ فیصلہ مدعی کمپنیوں کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی ہے، لیکن یہ محصولات جولائی تک دیگر درآمد کنندگان پر بدستور نافذ رہیں گے۔
اس وقت انتظامیہ کے پاس بنیادی طور پر مخصوص صنعتوں پر عائد محصولات ہی باقی رہ گئے ہیں، تاہم حکام پہلے ہی ملک گیر سطح پر نئے متبادل محصولات نافذ کرنے کے امکانات پر کام شروع کر چکے ہیں۔جمعرات کی شب عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کیا اور عندیہ دیا کہ وہ اس فیصلے کا دوسرا راستہ نکال لیں گے۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ عدالتوں سے اب مجھے کسی چیز پر حیرت نہیں ہوتی۔ ہم ایک فیصلہ آتا ہے تو دوسرا راستہ اختیار کر لیتے ہیں۔
جاری قانونی لڑائیاں انتظامیہ کی اقتصادی پالیسی کے گرد پھیلے “افراتفری اور غیر یقینی صورتحال” کو نمایاں کر رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کی فروری کی کارروائی کے بعد، جس میں ابتدائی محصولات کے بڑے حصے کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، صدر نے 1974 کے قانون کے تحت ان نئے عالمی محصولات کا سہارا لیا تھا۔سی این این کے مطابق کاروباری اداروں کے لیے حالات اب بھی غیر مستحکم ہیں۔ اگرچہ درآمد کنندگان اب سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیے گئے محصولات کی واپسی کے اہل ہیں، لیکن رقم واپس کرنے کا عمل سست اور مرحلہ وار ہونے کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ رقم واپسی کے نظام کے مکمل آغاز کی مدت اب بھی غیر واضح ہے، اور اگر انتظامیہ نئے اقدامات متعارف کراتی ہے تو ادائیگیوں میں مزید تاخیر بھی ہو