وزیر اعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بات چیت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2025
وزیر اعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بات چیت
وزیر اعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بات چیت

 



تیانجن:وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے اتوار کو یہاں دو طرفہ بات چیت کی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: گزشتہ سال کازان میں ہماری بہت مفید بات چیت ہوئی تھی، جس نے ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت دی۔ سرحد پر علیحدگی (disengagement) کے بعد امن و استحکام کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: "سرحدی انتظام سے متعلق ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست پروازیں بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے 2.8 ارب عوام کے مفادات ہمارے باہمی تعاون سے جُڑے ہوئے ہیں۔ یہ تعاون پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کی راہ بھی ہموار کرے گا۔ ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ ملاقات امریکہ کے محصولات (ٹیکس) سے متعلق تنازعے کے پس منظر میں ہوئی ہے، جس کا اثر دنیا بھر کی تقریباً تمام بڑی معیشتوں پر پڑا ہے۔ مودی سات سال کے وقفے کے بعد ہفتہ کو دو روزہ دورے پر چین پہنچے۔ مذاکرات میں دونوں رہنما ہندوستان-چین اقتصادی تعلقات کا جائزہ لینے اور مشرقی لداخ کی سرحد پر تنازعے کے بعد پیدا ہونے والے شدید تناؤ کے پیشِ نظر تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع ہے۔

#WATCH | Tianjin, China: During his bilateral meeting with Chinese President Xi Jinping, Prime Minister Narendra Modi says, "Last year in Kazan, we had very fruitful discussions which gave a positive direction to our relations. After the disengagement on the border, an atmosphere… pic.twitter.com/IT9leLWI3j

مودی چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دو روزہ سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں، جو اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔ تاہم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں انتظامیہ کی تجارتی اور محصولات سے متعلق پالیسیوں کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے، جس کے پیشِ نظر مودی اور شی کے درمیان ملاقات اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

ہندوستان-چین دو طرفہ ملاقات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: دونوں ممالک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ سرحد پر امن اور استحکام کا ماحول قائم ہے۔ ہمارے تعلقات کو مثبت سمت ملی ہے۔ ہم باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ کیلاش مانسرور یاترا دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

تیانجن کے دورے سے قبل مودی نے کہا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام میں استحکام کے لیے ہندوستان اور چین کا مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ جاپان کے اخبار ’دی یومیوری شمبن‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مودی نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان مستحکم اور دوستانہ دو طرفہ تعلقات کا علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی پر مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

مودی نے جمعہ کو شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا، “عالمی معیشت میں موجودہ عدم استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے، دو بڑی معیشتوں کی حیثیت سے ہندوستان اور چین کا عالمی اقتصادی نظام میں استحکام لانے کے لیے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔” مودی کا یہ چین دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہندوستان کے دورے کے صرف دو ہفتے کے اندر ہو رہا ہے۔