طالبان کا امریکی فوج کی 700 گاڑیوں اور گولہ بارود پر قبضہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
طالبان کا امریکی فوج کی گاڑیوں پر قبضہ
طالبان کا امریکی فوج کی گاڑیوں پر قبضہ

 

 

کابل

طالبان نے امریکی فوج کی چھوڑی 700 گاڑیوں اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا، طالبان کے قبضے میں اس سے زائد امریکی گاڑیاں ہوسکتی ہیں ،700 سے زائد گاڑیوں کا تخمینہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر لگایا گیا جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کےمطابق طالبان نے صرف جون کے مہینے میں 715 امریکی گاڑیاں تحویل میں لیں۔ طالبان نے آرمرڈ پرسونل کیریئر گاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کردیں، ان گاڑیوں پر سوار ہو کر طالبان افغانستان کے مزید علاقوں میں اپنا اقتدار مستحکم کریں گے۔

قبضے میں لی گئی گاڑیوں میں ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنز اور اسالٹ رائفلز شامل ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )