افغان۔ترکمانستان سرحدی کراسنگ پر طالبان کا قبضہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
افغان۔ترکمانستان سرحدی کراسنگ پر طالبان کا قبضہ
افغان۔ترکمانستان سرحدی کراسنگ پر طالبان کا قبضہ

 

 

کابل

افغانستان اور ترکمانستان کی اہم سرحدی کراسنگ پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔

افغان دارالحکومت کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے ترغندی کی سرحدی کراسنگ پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترغندی کراسنگ پر تعینات سیکورٹی فورسز کو وقتی طور پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراسنگ پر کنٹرول بحال کرنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)