اسٹرینڈجا میموریل باکسنگ : نکہت اور نیتو نے جیتے گولڈ میڈلز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2022
اسٹرینڈجا میموریل باکسنگ : نکہت اور نیتو نے جیتے گولڈ میڈلز
اسٹرینڈجا میموریل باکسنگ : نکہت اور نیتو نے جیتے گولڈ میڈلز

 

 

صوفیہ، بلغاریہ

ہندوستانی باکسر نکہت زرین اور نیتو نے اتوار کو 73 ویں اسٹرینڈجا میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا جب ہندوستانی دستے نے تین میڈلز کے ساتھ مہم ختم کی۔ نکہت نے خواتین کے 52 کلوگرام کے فائنل میں 4-1 سے فتح کے ساتھ یورپ کے قدیم ترین بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ اس سے قبل اس نے 2019 میں اسٹرینڈجا میموریل ٹائٹل جیتا تھا۔ خواتین کے 48 کلوگرام کے فائنل میں نیتو نے یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ کی برونز میڈل جیتنے والی اٹلی کی ایریکا پرائساندرو کو 5-0 سے شکست دی۔

یوکرین کی تاتیانا کوب کے خلاف، نکہت مقابلے میں بہترین آغاز نہیں کرسکی تھی کیونکہ اس کا تجربہ کار حریف پہلے ہی جارحانہ انداز اختیار کر چکی تھی۔ 34 سالہ سابق ورلڈ چیمپیئن شپ کے برونز میڈل جیتنے والی کوب نے نکھت کو بیک فٹ پر دھکیلنے کے لیے اپنے تمام تجربے کا استعمال کیا لیکن جیسے جیسے مقابلہ آگے بڑھا، ہندوستانی باکسرکا اعتماد بڑھتا گیا اور پہلے راؤنڈ میں 4-1 کی برتری حاصل کی .

اس طرح ہندوستان نے اس بار تین میڈلز کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کیا، نندنی (81 کلو گرام) برونز میڈل کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔ حیدرآباد میں کی زرین جو ایک سے زیادہ مرتبہ نیشنل میڈلز جیت چکی ہیں، اسٹرینڈجا میموریل کے 2019 ایڈیشن میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

۔ 25 سالہ تلنگانہ باکسر نکہت جو ٹورنامنٹ میں زبردست فارم میں ہیں اور انہوں نے سیمی فائنل میں ٹوکیو اولمپکس کی سلور میڈل جیتنے والی ترکی کی بس ناز کاکیروگلو کو شکست دی تھی۔

نیتو دو بار کی سابق یوتھ ورلڈ چیمپیئن ہیں اور ایشین یوتھ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی سابقہ باکسر ہیں۔

ان کا تعلق ہریانہ کے باکسنگ کے مشہور گہوارہ، بھیوانی کے دھننا گاؤں سے ہے۔ انہیں باکسنگ سے ان کے والد نے متعارف کرایا تھا، جنہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں کوچنگ حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی سرکاری ملازمت سے بغیر تنخواہ کے تین سال کی چھٹی لی۔آخرکار جب اس نے بین الاقوامی سطح پر اچھا کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے چندی گڑھ میں دوبارہ آفس جوائن کیا ۔