اب تک 48 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2023
اب تک 48 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں
اب تک 48 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں

 

 

ریاض؛: وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ امسال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 48 لاکھ 40 ہزار 764 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمرہ زائرین فضائی، بری اور بحری راستوں سے آئے ہیں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’مناسک کی ادائیگی کے بعد اب تک 42 لاکھ 58 ہزار151 عمرہ زائرین واپس جاچکے ہیں‘۔ ’گزشتہ روز منگل تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ 82 ہزار 613 عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہی‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’43 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین فضائی راستے سے آئے، 5 لاکھ 7 ہزار بری راستوں سے جبکہ 3985 زائرین بحری راستوں سے پہنچے‘۔ ’فضائی راستوں سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے 31 فیصد مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچے جبکہ بقیہ جدہ اور ینبع ایئرپورٹ کے ذریعہ آئے