کابل: پاکستان جانے والے اسمگلروں کا گروہ گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-09-2021
کابل: پاکستان جانے والے اسمگلروں کا گروہ گرفتار
کابل: پاکستان جانے والے اسمگلروں کا گروہ گرفتار

 

 

کابل:افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں فی الوقت افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لوگوں کی عام زندگی شروع نہیں ہو پائی ہے، ابھی بھی لوگ وہاں ڈرے ہوئے ہیں۔

وہیں غیر سماجی عناصر اس کا فائدہ اُٹھانے میں مصروف ہیں۔ 

اس ضمن میں افغانستان سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے، جب پاکستان جا رہے اسمگلروں کو وہاں کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔

افغانستان کے ایک پیس ایکٹیوسٹ محمد جلال نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسمگلروں کا ایک گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔  اسمگلروں کا یہ گروہ پاکستان جا رہا تھا۔ ان کے پاس سے 25 ٹرکوں میں بھرے ہوئے مال بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

محمد جلال کے مطابق ان ٹرکوں میں زیادہ تر فوجی آلات تھے۔ جب کہ افغانستان میں فوجی آلات اور اسمگلینگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، مگرطالبان کی جانب سے ان کے منشا کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

عام طور پر یہ بھی کہا جاتا ہےکہ افغانستان کے اندر طالبان کو لانے میں پاکستان کا ہاتھ ہے، آج جب طالبان پاکستان پر قابض ہوگئے ہیں، پاکستان اس کا فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔