شارجہ: تین دن کا ویکلی آف دینے والا پہلا عرب شہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-12-2021
شارجہ: تین دن کا ویکلی آف دینے والا پہلا عرب شہر
شارجہ: تین دن کا ویکلی آف دینے والا پہلا عرب شہر

 

 

شارجہ: حکمران اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ ان کے شہر کے مکینوں کوزندگی اور کام میں ایک اچھے توازن سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور اس لیے انہوں نے ہفتے میں چار دن کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق شارجہ یکم جنوری 2022 سے مختصر ورک ویک میں تبدیل ہو جائے گا جس میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار نئے ویک اینڈ کی شکل اختیار کریں گے۔ دیگر تمام اماراتی شہروں میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈھائی دن کا ویک اینڈ ہوگا جس میں جمعے کو آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کا یہ فیصلہ ورک ویک کو کم کرنے اور سماجی بہبود کو فروغ دینے کی متحدہ عرب امارات کی سوچ سے ہم آہنگ ہے۔

شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن احمد القاسمی نے تین روزہ ویک اینڈ کو نافذ کرنے والے امارات کو پہلا عرب شہر بنانے پر شارجہ کے حکمران کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’کام کے اوقات کار کی تعداد میں کمی اور ویک ینڈ کو بڑھانے سے دنیا بھر کے ممالک میں پیداواری صلاحیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوا ہے۔‘ مختصر ورک ویک کے اعلان کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ کس طرح خاندانی تعلقات کو فروغ دے گی اور زندگی کا بہترین معیار پیش کرے گی۔ معاشی نقطہ نظر سے نیا ورک ویک متحدہ عرب امارات کو عالمی منڈیوں کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کا مالیاتی شعبہ عالمی تجارت اور مواصلات پر مبنی لین دین جیسے کہ عالمی بازار حصص، بینکس اور مالیاتی اداروں کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے تجارتی مواقعوں میں بھی اضافہ ہوگا۔