شہباز شریف کی مودی کو مسائل کو مل کر حل کرنے کی پیشکش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
شہباز شریف کی مودی کو مسائل کو مل کر حل کرنے کی پیشکش
شہباز شریف کی مودی کو مسائل کو مل کر حل کرنے کی پیشکش

 

 

اسلام آباد : ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی تھی، جس کا انہوں نے آج جواب دیا۔

اپنے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے مودی کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہند پاک کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے جس میں تمام دیرینہ مسائل بشمول مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے لکھا: ’پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں سب کو معلوم ہیں۔ اس لیے مل کر امن کے لیے کوشش کریں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔‘