عمرہ :ویزے کے لیے نئی ہدایات جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-02-2022
سعودی عرب:عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری
سعودی عرب:عمرہ ویزے پر آنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

 

 

جدہ:وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں‘۔ ’

یہ شرط سعودی عرب میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافر نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’اس ہدایت پر بروز بدھ 9 فروری2022 رات ایک بجے سے عمل ہوگا‘۔