سعودی عرب:12سے 18سال کے افراد کو ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 29-06-2021
سعودی عرب:12ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز
سعودی عرب:12ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز

 

 

ریاض

سعودی عرب میں 12سے 18سال کے افراد کو فائزر کی کورنا ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12سے 18سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے،

سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور ان عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی.

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 70فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے،

سعودی عرب میں 1کروڑ 65لاکھ اور 58ہزار سے زائد ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار 760ہوگی ہے اور وائرس سے 4لاکھ 42ہزار افراد متاثر ہوئے۔ (ایجنسی ان پٹ )