سعودیہ:بسنے جارہا ہے ڈیجیٹل سٹی ، جہاں نقد رقم نہیں چلے گی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
بسنے جارہا ہے ڈیجیٹل سٹی
بسنے جارہا ہے ڈیجیٹل سٹی

 

 

ریاض

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک نیا شہر بسایا جارہا ہے، نقد رقم (کیش رقم) استعمال نہیں کی جائے گی۔

کنگ سلمان انرجی پارک (اسپارک) دمام اور الحسہ کے درمیان پچاس کلومیٹر رقبے پر محیط اس علاقے میں لاجسٹک زون اور ڈرائی پورٹ موجود ہوگی۔

اسپارک نے اس سال مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس کے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا 80 فیصد کام سرکاری طور پر مکمل ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیونکہ یہ ایک ڈیجیٹل شہر ہوگا تو یہاں پر نقد رقوم کا استعمال نہیں ہوگا بلکہ دکانوں، سروسز اور ہر قسم کی ادائیگی کے لیے ایک اسپشل پاس کارڈز ہوگا۔ (ایجنسی ان پٹ )