ثانیہ- شعیب طلاق کا معمہ : مدعی سست ہیں گواہ چست ہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-11-2022
ثانیہ- شعیب  طلاق کا معمہ : مدعی سست ہیں گواہ چست ہیں
ثانیہ- شعیب طلاق کا معمہ : مدعی سست ہیں گواہ چست ہیں

 

 

آواز بھی وائس : نئی دلی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان یوں تو سفارتی اور سیاسی تناؤ اور ٹکراؤ چلتا رہتا ہے-  بات سرحد کی ہو یا شہروں -سوشل میڈیا کی ہویا میڈیا کی -ہر جگہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی سے زیادہ ٹکراؤ نظر آتا ہے -اب اس ماحول میں ایک نیا ٹکراؤ، ایک نیا تنازعہ سامنے آرہا ہے- یہ تنازعہ سیاسی ہے نہ فوجی اور نہ سفارتی بلکہ ایک گھریلو ٹکراؤ ہے-  یہ  ایک گھر کی کہانی ہے- جس  کہ بکھرنے کے خدشے  سے ہیں دونوں ملکوں میں تناؤ اور ٹکراؤ کا ماحول بن چکا ہے میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس موضوع پر جنگ چھڑ چکی ہے -بات ہے ہندوستان کی  ٹینس سنسنی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان  طلاق کی نوبت- جس نے سوشل میڈیا پر پر ایک بحث چھیڑ دیدی ہے-

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا پر گھمسان جاری ہے -سب کے اپنے اپنے انداز ے ہیں، اپنی اپنی قیاس آرائیاں ہیں اور اپنے اپنے دعوے  ہیں- ہر کوئی اس قصے کو اس طرح بیان کر رہا ہے گویا سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہوا ہے یا ہو رہا ہے -  بلاشبہ کچھ نہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے مگر فی الحال حقیقت کے بارے میں اندازے اور قیاس آرائیوں سے آگے کچھ نہیں ہو سکتا یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین افواہوں پر رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسٹار کھلاڑيوں کی جوڑی ٹوٹ گئی، یا ٹوٹنے والی ہے؟ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں ابھی بھی گرم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ بیٹے اذہان مرزا کے لیے دونوں ’کوپیرنٹ‘ کے طور پر معاملات چلائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو اپنے کئی معاہدے مکمل کرنا ہیں، مختلف شوز کے لیے معاہدے اور قانونی پیچیدگیاں علیحدگی کی خبروں پر تبصرہ نہ کرنے کی وجہ ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں اس جوڑے نے دبئی میں اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی لیکن ثانیہ مرزا نے نہیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ماضی میں بھی کئی بار تعلقات کشیدہ ہوئے لیکن دونوں کی جانب سے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ علیحدگی کی خبریں نشر ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تصویر تو سوشل میڈيا پر شیئر کی لیکن کوئی تبصرہ نہیں کی

انسٹاگرام پر نمودار ثانیہ مرزا 

طلاق کی خبروں کے بعد ثانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی پہلی تصویر شیئر کردی، جس میں وہ اسپورٹس سوٹ پہنے ہوئے ٹریک پر چل رہی ہیں اور دائیں بائیں کھجور کے گھنے درخت ہیں۔

35 سالہ اداکارہ تصویر میں مسکرا رہی ہیں، لیکن انہوں نے تصویر کے کیپشن میں کوئی بات کہنے کے بجائے صرف ایموجیز بنائے، دو کھجور کے درخت اور دل کا نشان بناتے ہوئے دو ہاتھ۔انسٹا پوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے اور شعیب ملک سے ان کی طلاق کی خبروں کی تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن ثانیہ نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

محبت سے جنگ تک

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کو 12 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔ انٹرنیٹ پر اس جوڑے کی علیحدگی کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی شادی 2010 میں ایک انتہائی متنازعہ منظر نامے میں ہوئی جس میں ایک اور خاتون نے شعیب ملک پر پہلی شادی کرنے کا الزام لگایا تھا

کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے اب طلاق کی افواہوں کو ایک اور زاویہ دیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ہیں جن کے ساتھ شعیب ملک نے بولڈ فوٹوشوٹ کروایا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک نے پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کی بنا پر صارفین کہہ رہے ہیں کہ یہی وجہ ہے کہ دونوں الگ ہوگئے۔

ثانیہ کی پوسٹ جس نے بحث چھیڑ دی

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے ساتھ لمحات اسے مشکل ترین وقت سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔

پاکستانی دوست کی تصدیق

 پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

اس دوران ثانیہ نے خاص دن پر اذہان اور خود کی پرانی تصاویر کا ایک سیٹ پوسٹ کیا، تصاویر کو ایک طویل نوٹ کے ساتھ شیئر کیا۔

ٹینس سٹار نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس زندگی میں بہت سی چیزیں ہوں لیکن میرا پسندیدہ آپ کی ماں بننا ہے، یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا جس دن آپ کی پیدائش ہوئی تھی اور آپ مسکرا بھی دیے تھے، آپ سب سے مہربان اور سب سے قیمتی نوجوان لڑکا بن رہے ہیں اور مجھے آپ کی ماں ہونے پر کیسے فخر نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ (اذہان) نے مجھے بہتر بنایا اور مجھے بے لوث اور غیر مشروط محبت سکھائی جس کے بارے میں میں کبھی نہیں جانتی تھی، میں تم سے پیار کرتی ہوں، اپنے سب سے پیارے لڑکے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کتنے ہی بڑے ہو جاؤ تم ہمیشہ میرے بچے ہی رہو گے۔

 دراصل جب تک ک شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آتا ہے کوئی تردید یا تصدیق نہیں ہوتی ہے تب تک اس خبرکو افواہ کے زمرے میں ہی رکھا جائے گا کیونکہ اب تک جو کچھ ہورہا ہے وہ  صرف  انسٹاگرام  پرام یا مرزا کی ایک پوسٹ پر کی بنیاد پر ہورہا ہے