سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد
سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

سپریم کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے منسلک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق کانگریس لیڈر سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی ہے۔

سجن کمار نے عدالت سے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اے ایم سندریش کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی کہ عرضی گزار کی صحت مستحکم ہے اور اس میں بہتری ہو رہی ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس کول نے سابق رکن پارلیمان کی جانب سے پیش ہورہے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار سے کہا کہ عرضی گزار سنگین جرم کا مجرم ہے اور ان کے لیے سپر وی آئی پی مریض کی سہولت کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔