روس کو معاہدہ کرنا چاہئے: ٹرمپ

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 16-06-2026
روس کو معاہدہ کرنا چاہئے:  ٹرمپ
روس کو معاہدہ کرنا چاہئے: ٹرمپ

 



ایویان 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ جاری جنگی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ماسکو کو مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے اور روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی حمایت کی۔
امریکی صدر نے فرانس میں جاری گروپ آف سیون (جی-7) سربراہی اجلاس کے دوران یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور جی-7 رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو ’’بہت اچھی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تنازع ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔
ٹرمپ ایویان-لے-بینز میں منعقدہ جی-7 اجلاس میں ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے سے متعلق ایک ابتدائی معاہدے کے ساتھ پہنچے۔ انہوں نے اس سفارتی کامیابی کو اس بات کی مثال کے طور پر پیش کیا کہ اب ان کی توجہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے۔
امریکی صدر نے منگل کو بند کمرے میں زیلنسکی اور دیگر جی-7 رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بعد میں یوکرینی صدر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
بحران کے سفارتی حل کے لیے اپنی ذاتی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’میں جو کچھ بھی کر سکتا ہوں، کروں گا۔‘‘ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کو معاہدہ کرنا چاہیے۔
یہ سفارتی کوشش یوکرین کی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں ماسکو کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے بین الاقوامی حمایت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ملاقات کے بعد زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا، ’’اہم توجہ یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے پر ہے تاکہ روس اپنی جنگ ختم کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کی ضرورت ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لیین نے بھی یوکرین کے دفاعی عزم کی تعریف کرتے ہوئے ’’ایکس‘‘ پر لکھا، ’’یوکرین کے حق میں حالات بدل رہے ہیں۔ 2026 کی صورتحال 2025 سے بہت مختلف ہے۔ یوکرین بہادری کے ساتھ محاذ پر ڈٹا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کی فوجی مہم میں تھکن کے آثار اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق روس کی تھکن واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے، اور یہی وقت ہے کہ ہم اپنی حمایت کو مزید مضبوط کریں۔
اپنی وسیع تر سفارتی حکمت عملی کے تحت زیلنسکی یورپی اتحادیوں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے اور نئی سفارتی پیش رفت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔یوکرینی صدر نے پیر کے روز کہا تھا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو جی-7 اجلاس کے موقع پر ملاقات کی پیشکش کی تھی، تاہم پوتن مسلسل اس تجویز کو مسترد کرتے رہے ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ براہِ راست مذاکرات صرف اس صورت میں ممکن ہیں جب وہ ماسکو میں منعقد ہوں۔