روس نے پورے ملک میں لگائی فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-03-2022
روس نے پورے ملک میں لگائی فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی
روس نے پورے ملک میں لگائی فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی

 

 

ماسکو: روس نے حکومتی حمایت یافتہ چینلز پر قدغن لگانے کی وجہ سے ملک بھر میں فیس اور ٹوئٹر بک پر پابندی لگا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی، جرمنی کے نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلی (ڈی ڈبلیو) اور وائس آف امریکہ کی ویب سائٹس پر بھی ملک بھر میں پابندی لگا دی ہے کیوں کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے غلط اطلاعات فراہم کر رہے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کہا ہے کہ وہ روس میں اپنا کام عارضی طور پر روک رہا ہے۔

یہ فیصلہ روس کی جانب سے ایک نیا قانون متعارف کروانے کے بعد لیا گیا جس میں جان بوجھ کر ’غلط خبر‘ چلانے پر کسی بھی شخص کو جیل بھیجا جا سکے گا۔