رانیل وکرما سنگھے چھٹی بار سری لنکا کے وزیراعظم مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-05-2022
رانیل وکرما سنگھے چھٹی بار سری لنکا کے وزیراعظم مقرر
رانیل وکرما سنگھے چھٹی بار سری لنکا کے وزیراعظم مقرر

 

 

کولمبو: رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کا نیا وزیراعظم مقررکر دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے رانیل وکرما سنگھے کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کیا۔

رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں لیکن انہوں نے ایک بار بھی اپنی مدت مکمل نہیں کی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے پیر کو پرتشدد مظاہروں کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق رانیل وکرما سنگھے صدر گوتابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکن عدالت نے آج سابق وزیراعظم،ان کے بیٹے اور 15 ساتھیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی لگادی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد ہلاک،200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملک کو اس وقت بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔