کواڈ ہند-بحرالکاہل خطہ کو بہتر بنانے میں مدد گار : مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-05-2022
کواڈ ہند-بحرالکاہل خطہ کو بہتر بنانے میں مدد گار : مودی
کواڈ ہند-بحرالکاہل خطہ کو بہتر بنانے میں مدد گار : مودی

 

 

ٹوکیو : وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں کواڈ سمٹ میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جاپان کے وزیراعظم فیلو کشیداکو بہترین میزبانی پر مبارکباد دی۔ کورونا وبا کے دوران ہندوستان میں صحت کے انتظامات اور دنیا کے ساتھ تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ٹوکیو میں دوستوں کے درمیان ہونا اعزاز کی بات ہے۔ کواڈ کی صلاحیت بہت زیادہ وسیع ہو گئی ہے۔ بہت کم وقت میں، کواڈ نے اپنے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہکواڈ انڈو پیسیفک خطے میں اچھا کام کر رہا ہے۔

ساتھ ہی امریکی صدر بائیڈن نے کواڈ میٹنگ میں روس اور یوکرین جنگ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدر پوٹن ایک ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ یورپی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔ یوکرین کو گندم کی برآمد پر پابندی نے دنیا بھر میں خوراک کا بحران پیدا کر دیا ہ

وزیر اعظم اس دورے میں امریکی صدر جو بائیڈن، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا سے بھی ملاقات کریں گے۔ یوکرین اور روس کی جنگ کے درمیان پی ایم مودی کے جاپان کے اس دورے کو بہت اہم مانا جا رہا ہے۔