قطر:وزیر خزانہ اختیارات اور فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2021
سلاخوں کے پیچھے
سلاخوں کے پیچھے

 

 

 قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔

جب کہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جب کہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا حکم جاری کیا۔