ایران : خمینی کا پوسٹر نذرآتش کرنے والی حاملہ کرد خاتون کو سزائے موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2023
ایران :خمینی کا پوسٹر نذرآتش کرنے والی حاملہ کرد خاتون کو سزائے موت
ایران :خمینی کا پوسٹر نذرآتش کرنے والی حاملہ کرد خاتون کو سزائے موت

 

 

تہران: ایرانی حکومت نے ایک حاملہ کرد خاتون کو آیت اللہ خمینی کی تصویر کو آگ لگانے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔ امکان ہے کہ اسے جلد ہی پھانسی دے دی جائے گی۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اس کی جان بچانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس تناظر میں صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے ایران میں مظاہرین کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں پر تنقید کی اور تینتیس ایرانی صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جو ابھی تک جیل میں ہیں۔ ان میں سے بعض کو سخت سزائیں سنائی گئیں۔

صحافی اور مزاح نگار احسان بیربرناش کو اٹھارہ سال قید کی سزا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قید صحافیوں کو رہا کرے اور ملک میں آزادی اظہار رائے کی آزادی فراہم کرے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرار داد پر رائے شماری کی ہے جس میں ایران کے مرد و خواتین کے حوصلے اور عزم کو سراہا گیا۔ مظاہرین ایران کے133 سے زائد شہروں میں مظاہرے کر رہے ہیں اور ایرانی حکومت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بولنے والے نہتے مظاہرین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مائیکل میکول نےکہا کہ دو طرفہ قرارداد ایوان نمائندگان میں ایک بار پھر بھاری اکثریت سے منظور ہوئی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ یہ فیصلہ امریکی عوام کی ایرانی عوام کی حمایت کی مضبوطی سے تصدیق کرتا ہے جو اپنے ملک کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔