میانمارمیں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج
فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج

 

ینگون:میانمارفوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔مسلسل عوام سڑکوں پر اتر رہے ہیں اور جمہوری حکومت کی بحالی کی مانگ کر رہے ہیں۔کل بھی ہزاروں افراد نے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔

میانمار میں بغاوت کے بعد صدر آنگ سان سوکی اور دوسرے جمہوریت پسند لیڈروں کو گرفتار کرلیاگیاتھاتب سے فوج کیخلاف مظاہرےہو رہے ہیں اور فوج نے عوام احتجاج کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ کو بندکردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کے دارالحکومت ینگون میں انٹرنیٹ سروسز اور ٹیلی فون لائنز کی بندش کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے ہیں۔ فوجی بغاوت کے بعد سے میانمار میں 160 سے زائد افراد زیرِ حراست ہیں۔

ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں بھی میانمار کے شہریوں نے احتجاج کیا، شرکاء نے جمہوریت کی بحالی اور آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ (ایجنسی ان پٹ)