پوپ کا دورہ عراق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
پوپ فرانسس
پوپ فرانسس

 

 

ویٹیکن سٹی۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ عراق کے اپنے تاریخی دورے کو دو دن میں مکمل کرلیں۔امریکی زیر قیادت اتحادی فوجیوں کے اڈے پر حالیہ راکٹ حملے کے باوجود عیسائی دنیا کے سب سے بڑے پادری کا عراقی دورے کا فیصلہ برقرار ہے۔84 سالہ پوپ فرانسس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پرسوں خدا نے چاہا میں عراق جاؤں گا۔ ایک طویل عرصے سے میں ان لوگوں سے ملنا چاہتا ہوں جنہوں نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

پوپ نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ اپنی دعاؤں کے ساتھ مجھے رخصت کریں تاکہ یہ دورہ بہترین ممکنہ انداز میں انجام پذیر ہو۔عراقی عوام ہمارا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ سینٹ جان پال دوم کا انتظار کر رہے تھے جنہیں عراق جانے سے منع کیا گیا تھا۔ ایک شخص دوسری بار مایوس نہیں ہوسکتا۔ آئیے دعا کریں کہ یہ سفر کامیابی سے ہمکنار ہو۔

پوپ فرانسس کے ترجمان نے کہا کہ پوپ بکتر بند گاڑی میں سفر کریں گے اور وہ زیادہ لوگوں سے نہیں مل پائیں گے۔ یہ ایک مشکل صورتحال ہے، اسی وجہ سے پوپ کا نقل و حمل سب بکتر بند گاڑیوں میں ہوگی۔