ورجینیا [امریکہ]، 27 اگست (اے این آئی):سابق سیکریٹری خارجہ اور راجیہ سبھا کے رکن ہرش وردھن شرنگلا نے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستاناور امریکہ ایک "اطمینان بخش اور باہمی طور پر فائدہ مند" آزاد تجارتی معاہدہ(FTA) طے کرنے میں کامیاب ہوں گے، حالانکہ بدھ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔
شرنگلا نے کہا کہ اگرچہ بعض رپورٹس میں کہا گیا کہ انہوں نے جلد معاہدے کی بات کی ہے، لیکن حقیقت میں انہوں نے محض اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے قریبی تعلقات مستقبل میں تجارتی تعاون کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے "ہاؤڈی مودی" اور "نمستے ٹرمپ" جیسے پروگراموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلق صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں ہی قائم ہو چکا تھا۔شرنگلا نے کہا: کہ میں نے خود کئی ملاقاتوں میں یہ دیکھا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی امریکہ کے ساتھ ایک باہمی فائدہ مند معاہدہ طے کر لیں گے، جو تعلقات کو نئی بلندی تک لے جائے گا
سابق سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ ہندوستانٹیرف کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور متبادل مارکیٹوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستاننے برطانیہ، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ بھی معاہدہ قریب ہے، جس سے برآمدات کے نئے راستے کھلیں گے۔شرنگلا نے کہا کہ ہندوستاناور امریکہ کے تعلقات نہایت مضبوط ہیں اور مشترکہ اقدار اور اصولوں کی بنیاد پر یہ تعلقات ہر اتار چڑھاؤ سے گزرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے امریکہ میں سرجیو گور کی بطور اگلے سفیر تقرری کو بھی ایک مثبت قدم قرار دیا۔مزید برآں، شرنگلا نے کہا کہ ہندوستانسیمی کنڈکٹرز اور ریئر ارتھ منرلز کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
دوسری جانب، گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو(GTRI)کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف کے اطلاق سے ہندوستانکی محنت کش طبقے پر مبنی برآمدات پر 70 فیصد تک منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، 86.5 ارب ڈالر کی بھارتی برآمدات میں سے تقریباً 60.2 ارب ڈالر کی اشیا پر 50 فیصد یا اس سے زیادہ ڈیوٹی لگے گی۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں ٹیکسٹائل، جواہرات، زیورات اور جھینگے کی برآمدات شامل ہیں۔تاہم، تقریباً 27.6 ارب ڈالر کی برآمدات، جو زیادہ تر دواسازی، APIs اور الیکٹرانکس پر مشتمل ہیں، ڈیوٹی فری رہیں گی۔