مودی نے نیتن یاہو کو کیا فون ، کیا بات ہوئی؟

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 02-03-2026
مودی نے نیتن یاہو کو کیا فون ، کیا بات ہوئی؟
مودی نے نیتن یاہو کو کیا فون ، کیا بات ہوئی؟

 



نئی دہلی
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیرِ اعظم مودی نے اس موقع پر “جلد از جلد جنگی کارروائیاں روکنے کی ضرورت” کو بھی دہرایا۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو کی، حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
انہوں نے لکھا كہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ حالیہ پیش رفت پر ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ ہندوستان جلد از جلد جنگی کارروائیوں کے خاتمے کی ضرورت کو دہراتا ہے۔
بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا كہ میں نے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے فون پر بات کی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔ میں نے حالیہ واقعات پر ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کا تحفظ سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ہندوستان جلد از جلد جنگی کارروائیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔اس کے علاوہ، وزیرِ اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھی گفتگو کی اور یو اے ای پر ہونے والے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لکھا كہ یو اے ای کے صدر، میرے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان سے گفتگو ہوئی۔ یو اے ای پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی اور ان حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ ان مشکل حالات میں ہندوستان یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو اے ای میں مقیم ہندوستانی برادری کا خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہم کشیدگی میں کمی، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں۔یہ گفتگو 28 فروری کو ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے مشترکہ میزائل حملوں، جنہیں آپریشن روئرنگ لائن / آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا گیا، کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 28 فروری کو ہونے والے امریکہ-اسرائیل حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کی بیٹی، نواسا، بہو اور داماد ہلاک ہو گئے تھے۔