مودی نے مالدیپ کے ساتھ بے مثال تعلق اور قربت برقرار رکھی ہے: سابق صدر نشید

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 10-06-2026
مودی نے مالدیپ کے ساتھ بے مثال تعلق اور قربت برقرار رکھی ہے: سابق صدر نشید
مودی نے مالدیپ کے ساتھ بے مثال تعلق اور قربت برقرار رکھی ہے: سابق صدر نشید

 



نونو ایٹول
مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلسل سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور مالدیپ میں سیاسی اتار چڑھاؤ کے باوجود ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے میں اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے مالدیپ کے عوام اور وسیع بحرِ ہند خطے کے ساتھ تعلقات اور رابطے کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ہندوستان کے عوام کو مبارکباد۔ ہندوستان میں وزیر اعظم کے طور پر اپنے تین ادوارِ حکومت کے دوران انہوں نے مالدیپ اور پورے خطے کے عوام کے ساتھ جس قربت اور مستقل رابطے کو برقرار رکھا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
محمد نشید نے نریندر مودی کو "مالدیپ کے عوام کے سب سے زیادہ دوست وزیر اعظم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مالدیپ کے بعض سیاست دانوں نے ہندوستان مخالف اور وزیر اعظم مخالف جذبات کا اظہار کیا، تب بھی مودی نے غیر معمولی بردباری اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ جب مالدیپ کے بعض سیاست دانوں نے ہندوستان مخالف اور وزیر اعظم مخالف مؤقف اختیار کیا، تب بھی وزیر اعظم پرسکون، متوازن اور انتہائی بالغ رویے کے ساتھ مالدیپ کے ساتھ معاملات چلاتے رہے۔نشید نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے مسلسل مالدیپ کی مدد جاری رکھی اور جزیرہ نما ملک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج مالدیپ میں جو ترقی اور خوشحالی نظر آتی ہے، اس کا گہرا تعلق ان اقدامات سے ہے جو وزیر اعظم نے مالدیپ کے عوام کے لیے کیے اور بحرِ ہند اور علاقائی ممالک کے حوالے سے جو وژن پیش کیا۔دو طرفہ تعلقات کے ارتقا پر بات کرتے ہوئے محمد نشید نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مستقل سفارتی مصروفیات نے مالدیپ میں ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے حق میں وسیع سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع بھی آئے جب ہمارے بعض رہنما ہندوستان کے ساتھ زیادہ خوشگوار تعلقات نہیں رکھتے تھے، لیکن وزیر اعظم نے بالغ نظری، برداشت اور مضبوط قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالدیپ کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا۔نشید نے کہا کہ ماضی میں مالدیپ میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ اکثر خارجہ پالیسی کا رخ ہندوستان سے ہٹ کر دیگر ممالک، خصوصاً چین، کی طرف ہو جاتا تھا، لیکن اب صورتحال مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت بدلنے کے ساتھ مالدیپ کی خارجہ پالیسی کا جھکاؤ ہندوستان سے ہٹ کر کہیں اور، بالخصوص چین، کی طرف ہو جاتا تھا، لیکن اب تمام سیاسی حلقوں میں ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی حمایت موجود ہے۔ یہ انتہائی حوصلہ افزا بات ہے۔
مستقبل کے تعاون کے شعبوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی نجی شعبے کی سرمایہ کاری، ہندوستان سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، سمندری سلامتی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مالدیپ میں کسی بھی سنگین صورتحال کے دوران ہندوستان سب سے پہلے مدد کے لیے پہنچنے والا ملک ہوتا ہے۔ چاہے بغاوت کی کوشش ہو، پانی کا بحران ہو یا کووڈ وبا، ہر مشکل وقت میں ہندوستان نے سب سے پہلے مالدیپ کے عوام کی مدد کی ہے۔
محمد نشید نے مزید کہا کہ مالدیپ چاہتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں یہ تعاون اور شراکت داری آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے۔