وزیر اعظم مودی کی جاپان کے 16 پریفیکچرز کے گورنرز سے ملاقات

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2025
وزیر اعظم مودی کی جاپان کے 16 پریفیکچرز کے گورنرز سے ملاقات
وزیر اعظم مودی کی جاپان کے 16 پریفیکچرز کے گورنرز سے ملاقات

 



ٹوکیو:وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے جاپان کے سرکاری دورے کے دوران ٹوکیو میں 16 جاپانی پریفیکچرز کے گورنرز سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ریاستی اور علاقائی سطح پر تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور جاپان کے مضبوط تعلقات میں نئی پیش رفت۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو میں 16 پریفیکچرز کے گورنرز سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ‘اسٹیٹ-پریفیکچر پارٹنرشپ انیشی ایٹو’ کے تحت مشترکہ ترقی کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔"

اہم شعبے جن پر گفتگو ہوئی:

  • ٹیکنالوجی اور اختراعات(Innovation)
  • سرمایہ کاری
  • مہارت سازی(Skilling)
  • اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار(SMEs)
    وزیر اعظم مودی نے ان شعبوں میں بھارت کی ریاستوں اور جاپان کی پریفیکچرز کے درمیان بڑھتے روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مشترکہ وژن – اگلی دہائی کے لیے 8 رہنما سمتیں

بھارت اور جاپان نے "انڈیا-جاپان جوائنٹ وژن فار دی نیکسٹ ڈیکیڈ"کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں آٹھ کلیدی سمتوں کا تعین کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کی خصوصی تزویراتی و عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

یہ وژن 15ویں سالانہ بھارت-جاپان سربراہی اجلاس 2025کے دوران جاپانی وزیر اعظم شیگیری اشیبا کی دعوت پر جاری کیا گیا۔

آٹھ رہنما سمتیں:

  1. نیکسٹ جنریشن اکنامک پارٹنرشپ
  2. نیکسٹ جنریشن اکنامک سیکیورٹی پارٹنرشپ
  3. نئی نسل کی نقل و حرکت(Mobility)
  4. ماحولیاتی ورثے کی نئی جہتیں
  5. ٹیکنالوجی و اختراعات میں شراکت داری
  6. صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری
  7. افراد کے درمیان روابط میں وسعت
  8. ریاست-پریفیکچر شراکت داری

سرمایہ کاری کے اہداف اور "میک ان انڈیا" میں تعاون

  • مشترکہ وژن کے مطابق، 2022-2026کے دوران 5 ٹریلین ینکی عوامی و نجی سرمایہ کاری کے ہدف کے بعد، اب جاپان کی جانب سے 10 ٹریلین ینکی نجی سرمایہ کاری کا نیا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
  • دونوں ممالک نے "انڈیا-جاپان انڈسٹریل کمپیٹیٹیو نیس پارٹنرشپ(IJICP)"کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ بھارتی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے اور جاپانی کمپنیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔

معاشی تحفظ اور بیٹری سپلائی چین کا تعاون

اعلامیہ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بھارت اور جاپان بیٹری سپلائی چین کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے تاکہ ایک مضبوط، پائیدار اور صحت مند بیٹری مارکیٹ تیار کی جا سکے۔وزیر اعظم مودی کے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور تیزی سے ترقی پذیر تعلقات کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔