جاپان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پی ایم مودی کا ظہرانہ

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 30-08-2025
جاپان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پی ایم مودی کا ظہرانہ
جاپان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پی ایم مودی کا ظہرانہ

 



سینڈائی [جاپان]: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز میاگی پریفیکچر کے گورنر مرائی، جے آر ایسٹ کے چیئرمین فُکازاوا، ٹوکیو الیکٹران کے صدر کاوائی اور توہوکو یونیورسٹی کے صدر توموناگا کے ساتھ ایک ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم شیگیرُو ایشیبا بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم ایشیبا نے ایکس پر لکھا: یہ ظہرانہ میاگی پریفیکچر کے گورنر مرائی، جے آر ایسٹ کے چیئرمین فکازاوا، ٹوکیو الیکٹران کے صدر کاوائی اور توہوکو یونیورسٹی کے صدر توموناگا کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل ہفتے کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی سینڈائی پہنچے، جہاں مقامی باشندوں اور ہندوستانی کمیونٹی نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔

ہر طبقے کے لوگ خوشی کے نعرے لگاتے ہوئے پکار رہے تھے: "ویلکم ٹو جاپان، مودی سان!" مودی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرمجوشی سے جواب دیا اور بچوں سے بھی ملاقات کی جو ان کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیر اعظم ایشیبا شِنکانسن (بلٹ ٹرین) کے ذریعے وزیر اعظم مودی کے ساتھ سینڈائی پہنچے۔

اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ٹرین ڈرائیورز سے ملاقات کی جو جے آر ایسٹ میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایشیبا نے ایکس پر لکھا: جے آر ایسٹ میں تربیت حاصل کرنے والے ہندوستانی ٹرین ڈرائیورز سے ملاقات۔ وزیر اعظم مودی ہفتے کو میاگی پریفیکچر کے شہر سینڈائی پہنچے، جہاں وہ اہم صنعتی تنصیبات کا دورہ کریں گے جن میں ایک سیمی کنڈکٹر پلانٹ اور بلٹ ٹرین کوچ بنانے کا کارخانہ شامل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کا ایک ساتھ سفر کرنا ہندوستان-جاپان دوستی کی گرم جوشی کی علامت ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا: "یہ دوستی اور ترقی کا سفر ہے۔ ایک منفرد اقدام میں، جو ہندوستان-جاپان رفاقت کی علامت ہے، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم شیگیرُو ایشیبا شِنکانسن کے ذریعے ایک ساتھ میاگی پریفیکچر کے سینڈائی پہنچے

مودی اس وقت جاپان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ جاپانی وزیر اعظم شیگیرُو ایشیبا کے ساتھ 15ویں سالانہ ہندوستان-جاپان سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔