روم:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو روم پہنچنے کے فوراً بعد اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی سے عشائیے پر ملاقات کی۔ یہ ان کے پانچ ممالک کے دورے کا آخری مرحلہ ہے۔دونوں رہنماؤں نے بعد میں تاریخی کولوسیم کا دورہ کیا جہاں مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر اپنے دورے کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روم پہنچنے کے بعد انہیں وزیر اعظم میلونی کے ساتھ عشائیے اور تاریخی کولوسیم کے دورے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا اور آج ہونے والی بات چیت میں ہندستان اور اٹلی کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
جیورجیا میلونی نے روم میں وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔ انہوں نے ایکس پر مودی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’روم میں خوش آمدید میرے دوست‘‘۔
میلونی نے کولوسیم میں دونوں رہنماؤں کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
Upon landing in Rome, had the opportunity to meet Prime Minister Meloni over dinner followed by a visit to the iconic Colosseum. We exchanged perspectives on a wide range of subjects. Looking forward to our talks today, where we will continue the conversation on how to boost the… pic.twitter.com/df0bDYKCdU
— Narendra Modi (@narendramodi) May 20, 2026
روم پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کا ہندستانی برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور ہوٹل میں ثقافتی پروگرام بھی دیکھے۔ مودی نے ایک بچے کے لیے آٹوگراف بھی دیا جس نے ان کا پورٹریٹ پیش کیا تھا۔وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں سوامنی شدھانندا گیری بھی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2021 کے بعد دوسری مرتبہ مودی سے مل رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سناتن دھرم سنگھ کو اٹلی کی پارلیمنٹ نے سرکاری مذہب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور وزیر اعظم مودی مسلسل ان کے مشن کی حمایت کرتے رہے ہیں۔وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندستان اور اٹلی کے تعلقات میں تیزی سے پیش رفت دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک 2025 سے 2029 کے مشترکہ اسٹریٹجک ایکشن پلان پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 2025 میں 16.77 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اپریل 2000 سے ستمبر 2025 تک اٹلی کی جانب سے 3.66 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہندستان میں کی گئی ہے۔تعاون کے دیگر شعبوں میں دفاع اور سلامتی صاف توانائی اختراع سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط شامل ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم مودی ناروے کے دورے پر تھے جو ان کے پانچ ملکی دورے کا چوتھا مرحلہ تھا۔ ناروے سے قبل وہ سویڈن نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔