جوهانسبرگ میں وزیرِاعظم مودی کی اہم کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 22-11-2025
جوهانسبرگ میں وزیرِاعظم مودی کی اہم کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات
جوهانسبرگ میں وزیرِاعظم مودی کی اہم کمیونٹی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات

 



جوهانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز جوہانسبرگ میں مختلف اہم کمیونٹی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کی۔لینیزیا کے لکشمی نارائن مندر کے پجاری جے دیو شکلا نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کئی اہم باتوں پر زور دیا، جیسے بھارتی زبانوں کا فروغ اور بیرونِ ملک مقیم بھارتیوں کو ہر سال بھارت کی سیر کرنے کی ترغیب دینا۔

شکلا نے اے این آئی کو بتایا، "وزیر اعظم سے مل کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے زبان اور بھارت آنے کی روایت کو بڑھانے پر زور دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت یہاں کی 7-8 نسلوں سے رہ رہی بھارتی کمیونٹی کے لئے ایک اسپورٹس ٹورنامنٹ کرانے کی خواہش رکھتی ہے۔"

سوامی ویویکانند سرسوتی، ہیڈ آف سنیاسی اسپریچوئل کونسل آف ساؤتھ افریقہ، نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات ان کے لیے ایک ’’بجلی جیسا لمحہ‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کمیونٹی کا رشتہ ہمیشہ سے بھارت سے گہرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، "وزیر اعظم مودی سے ملنا واقعی ایک بہت متاثر کن لمحہ تھا۔ انہوں نے ہمیں حوصلہ دیا کہ ہم بھارت کی طاقت کو دنیا تک لے جائیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ او سی آئی کارڈ کی نسلوں کی حد 5 سے بڑھا کر 7 کر دی گئی ہے، اب ہماری نئی نسلیں بھی بھارت سے گہرا تعلق محسوس کر سکیں گی۔"

جوهانسبرگ پہنچنے پر بھارتی برادری نے وزیر اعظم مودی کا شاندار استقبال کیا، جہاں 11 مختلف بھارتی ریاستوں کے روایتی رقص پیش کیے گئے۔ اس ثقافتی پروگرام کا عنوان "Rhythms of a United India" رکھا گیا تھا۔ وزیر اعظم نے اسے بھارتی کمیونٹی کی ایک خوبصورت کوشش قرار دیا۔

رقص پیش کرنے والی ریاستوں میں کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر، گجرات، اوڈیشہ، مغربی بنگال، آسام، بہار، جھارکھنڈ اور راجستھان شامل تھے۔

وزیر اعظم مودی نے ’ایکس‘ پر لکھا، "بھارت کی ثقافتی رنگا رنگی جنوبی افریقہ میں خوب نظر آئی! بھارتی کمیونٹی نے 11 ریاستوں کے روایتی رقص پیش کر کے جڑوں سے تعلق دکھایا۔ یہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔"وزیر اعظم مودی 21 تا 23 نومبر تک جنوبی افریقہ کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ جی 20 سمٹ 2025 میں شرکت کر رہے ہیں۔