مودی نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیکنالوجی نمائش کا دورہ کیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 26-02-2026
مودی نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیکنالوجی نمائش کا دورہ کیا
مودی نے نیتن یاہو کے ساتھ ٹیکنالوجی نمائش کا دورہ کیا

 



تل ابیب
 وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز یروشلم کا دورہ کیا اور اسرائیل کے جدید اور اختراعی ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو اجاگر کیا، جس میں مصنوعی ذہانت ، کوانٹم، صحت، اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی اور اسرائیلی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں اور مقامی باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کریں۔ یہ دورہ ٹیکنالوجی اور اختراع پر توجہ کے ساتھ ہندوستان-اسرائیل تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
ایکس  پر ایک پوسٹ میں وزیرِ اعظم مودی نے لکھا كہ کل یروشلم میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور میں نے ایک نمائش دیکھی جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے خاص اختراعات پیش کی گئی تھیں۔ اسرائیلی نوجوانوں کے AI، کوانٹم، صحت، سائبر سیکیورٹی، آبی وسائل، زراعت اور دیگر شعبوں میں پیش قدمی کرنے والے کام کی جھلک دیکھی۔ اسرائیلی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے اور ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دی۔
اس سے قبل دن میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کنیسٹ کی جانب سے “اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل” سے نوازا گیا، جو اسرائیل کے اعلیٰ ترین پارلیمانی اعزازات میں سے ایک ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اس باوقار اعزاز کے حصول پر مبارکباد دی۔
انہوں نے لکھا كہ وزیرِ اعظم شری  نریندر مودی کو کنیسٹ کی جانب سے اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد، جو اسرائیل کے اعلیٰ ترین پارلیمانی اعزازات میں سے ایک ہے۔ وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ یہ ممتاز اعزاز اُس گہرے اعتماد، باہمی احترام اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جو آج ہندوستان-اسرائیل شراکت داری کی پہچان ہے۔
انہوں نے کہا كہ یہ ممتاز اعزاز اُس گہرے اعتماد، باہمی احترام اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جو آج ہندوستان-اسرائیل شراکت داری کی بنیاد ہے۔ یہ ہمارے ملک اور ہر ہندوستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
مرکزی وزیرِ زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان نے بھی وزیرِ اعظم کو ملنے والے اس اعزاز پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے ایکس پر لکھا كہ ہم سب کے لیے فخر اور مسرت کا لمحہ ہے کہ ہمارے محبوب وزیرِ اعظم شری مودی جی کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے کنیسٹ میں خطاب کے دوران ‘میڈل آف دی کنیسٹ’ سے نوازا گیا ہے۔