عمران نے لی ملک کے حالات پر علما کی رائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-10-2021
عمران نے لی ملک کے حالات پر علما کی رائے
عمران نے لی ملک کے حالات پر علما کی رائے

 


آواز دی وائس، ایجنسی

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ملک کی صورت پر علما کرام سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 25 سے زائد علماء کے وفد کو مدعو کیا ہے جس میں بریلوی مکتبہ فکر کے جید علماء شامل ہیں، علمائے کرام وزیراعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال پر علماء سے مشاورت کریں گے اور انہیں حکومت عکمت عملی سے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیم کے احتجاج سے متعلق معاملے کے حل کے لیے علماء سے تجاویز لیں گے اور علماء سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔

انتظامیہ نے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے اہم سڑکیں بند کردی ہیں جب کہ مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کردی گئی ہیں۔ صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے۔