پینٹاگون نے کی جنگ میں ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں کی شناخت

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2026
پینٹاگون نے  کی جنگ میں ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں کی شناخت
پینٹاگون نے کی جنگ میں ہلاک ہونے والے چار امریکی فوجیوں کی شناخت

 



 واشنگٹن ڈی سی - پینٹا گن نے اتوار کے روز ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں میں سے چار کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ US Army Reserve نے ایک بیان میں کہا کہ یکم مارچ کو آپریشن ایپک فیوری کی معاونت کے دوران چار ریزرو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان انتہائی دکھ کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن کوڈی خورک 35 سال سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ٹیٹجنز 42 سال سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول امور 39 سال اور سارجنٹ ڈیکلن کوڈی 20 سال شامل ہیں۔ یہ چاروں آئیووا میں قائم 103 ویں سسٹینمنٹ کمانڈ سے وابستہ تھے جو آرمی ریزرو کی معاونتی یونٹ ہے۔

آرمی ریزرو کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ ہارٹر نے کہا کہ ہم اپنے ان گرے ہوئے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے خوفی اور بے لوث جذبے کے ساتھ وطن کے دفاع میں خدمات انجام دیں۔

امریکی سیکریٹری برائے فوج ڈین ڈرسکول نے بھی مغربی ایشیا میں امریکی افواج پر حالیہ ایرانی حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے فوجیوں کے نقصان اور زخمی ہونے پر شدید دکھ ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور دعاؤں میں شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مردوں اور خواتین نے بہادری سے ملک کے دفاع کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے والے نو ڈرون مار گرائے گئے۔ وزارت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ تمام ڈرون فوری طور پر تباہ کر دیے گئے۔

ادھر امریکی کارروائی آپریشن ایپک فیوری چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے اور حملوں کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ایران کی جانب سے خلیجی خطے میں امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل براڈ کوپر نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا یہ کارروائیاں بند نہیں کرے گا اور ایران کی جوابی صلاحیت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق 100 گھنٹوں سے کم عرصے میں تقریباً 2000 اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور ایران کے فضائی دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائل تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے کے احاطے کے اندر ایک سی آئی اے اسٹیشن کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسی طرح دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مشرق وسطیٰ میں جاری یہ تنازع چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تہران نے امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنانے کی جوابی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔