ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے تفریحی پروجیکٹ کا حصہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ

 

 

بیجنگ

چینی فرنیچر بنانے والے ہانگ جنشی کے تیار کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعدد کے مجسموں کو ان کی نوعیت کے لحاظ سے ایک تفریحی پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

مجسمے بنانے کے چھ ماہ کے بعد ہانگ کے مشغلے کو ایک نیا موڑ مل گیا جب فیجان صوبے کی ایک دکان نے ہانک کو ڈونلڈ ٹرمپ کے 250 مجسمے تیار کرنے کا کہا لیکن گوتم بُدھ کے طرز پر یعنی دوزانو بیٹھ کر۔

ہانگ کا کہنا تھا کہ دومختلف شخصیات کو ایک میں ڈھالنا بڑا دلچسپ تھا۔ ایک ایسا نیک اور پارسا شخص جو زمانے میں تضاد و تغیر سے متاثر ہوا تھا اور دوسرا وہ جو اپنی زبان کی سختی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ہانگ کو ایسے 200 مجسموں کے لئے چین سمیت بیرون ملک سے بھی آرڈر موصول ہوچکے ہیں۔ ہانگ نے بتایا کہ مجسمے کے ڈیزائن کو بنانے اور اس کی نمائش کرنے میں 10 دن لگتے ہیں۔ 16 سینٹی میٹر (6.3 انچ) کے مجسمے کی قیمت 999 یوآن ہے جبکہ 46 سینٹی میٹر کے مجسمے کی قیمت 20000 یوآن ہے۔