پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-08-2021
پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا
پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا

 


آواز دی وائس، ایجنسی

شمالی افغانستان کے قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی پر قبضے کی کوشش کی تو انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو میں احمد مسعود نے کہا کہ پنجشیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر طالبان نے قبضے کی کوشش کی تو مزاحمتی جنگجو لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہم نے سویت یونین کا مقابلہ کیا اور طالبان کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر طالبان مذاکرات سے انکار کرتے ہیں تو جنگ ناگزیر ہوگی۔

طالبان نے احمد مسعود کو پنجشیر وادی حوالے کرنے کے لیے چار گھنٹےکی مہلت دی ہے، افغانستان کے نائب صدر امر اللّٰہ صالح پنجشیر ہی میں موجود ہیں۔