پاکستان: توہین رسالت کے معاملے میں خاتون کو موت کی سزا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-01-2022
پاکستان: توہین رسالت کے معاملے میں خاتون کو موت کی سزا
پاکستان: توہین رسالت کے معاملے میں خاتون کو موت کی سزا

 

 

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے پر ایک خاتون کو موت کی سزا سنائی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ خاتون نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں توہین رسالت سے متعلق مواد پوسٹ کیا تھا۔ خاتون کے ایک دوست نے اسے تبدیل کرنے کی درخواست کی تو اس نے ایسا نہیں کیا اورمواد اسے ہی بھیج دیا۔

ملزمہ کو مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے بدھ کو کیس کی سماعت کے بعد خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ سزائے موت سنائی۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکی کمیشن کے مطابق پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں 80 سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں، جن میں سے نصف کو عمر قید یا سزائے موت دی گئی ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کوپیٹ پیٹ کر مارڈالا تھا اوراسے آگ کے حوالے کردیاگیاتھا۔ (ایجنسی )