پاکستان : ہون اور نعت کی صداؤں میں دوبارہ آباد ہوا مندر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2021
مندر کا ہوا افتتاح
مندر کا ہوا افتتاح

 

 

(رحیم یار خان  (پاکستان

میرے سینے کی دھڑکن ہیں میری آنکھوں کے تارے ہیں

 سہارا بے سہاروں کا، خدا کے وہ دلارے ہیں۔

 سمجھ کر تم فقط اپنا ،انہیں تقسیم نہ کرنا

 نبی جتنے تمھارے ہیں نبی اتنے ہمارے ہیں

 پاکستان میں رحیم یار خان کے بھونگ میں توڑ پھوڑ کا شکار ہوئے گنیش مندر کے دوبارہ آغاز کے موقع پر جہاں ’ہون‘ کا صدا گونجی وہیں نعت شریف کی صدا بھی سنائی دی۔

مندر کے دوبارہ افتتاح کے موقع پر پیغمبر اسلام کو پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار نے نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سامعین نے ڈاکٹر رمیش کمار کی اس مذہبی رواداری کو خوب سراہا اور داد دی۔

جس کے ساتھ پاکستان کے خان رحیم خان میں توڑ پھوڑ کا شکار گنیش مندر میں کل سے دوبارہ رونق لوٹ آئی ۔

پاکستان کے خان رحیم خان میں توڑ پھوڑ کا شکار گنیش مندر میں کل سے دوبارہ رونق لوٹ آئی ۔

کل اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،یہی نہیں 11 اگست کو اقلیتوں کے تحفظ کے قومی دن کے طور پر منایا گیا۔ پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار نے بھونگ میں مندر کا افتتاح کیا ۔

 ڈاکٹر رمیش کمار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریاست نے جلد مندر بحال کر کے ذمے داری کا ثبوت دیا۔

 ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ 8 سال کے بچے پر ایف آئی آر نہیں ہونی چاہیے تھی، حملہ آور شرم سار ہیں تو معاف کرنے کو تیار ہیں۔

 واضح رہے کہ اقلیتوں کے عالمی دن پر ڈاکٹر رمیش کمار رحیم یار خان کے علاقے بھونگ پہنچے تھےجہاں انہوں نے پہلے امام بارگاہ کا دورہ کیا اور پھر متاثرہ مندر گئے۔

 مندر کی مرمت حکومت نے کرائی ہے جبکہ پاکستانی سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں بہت سخت رویہ اختیار کیا تھا اور حکومت کب بری طرح لتاڑ لگائی تھی۔

 یہی نہیں سپریم کورٹ نے مندر کی مرمت کے اخراجات بھی ملزمین سے لینے کا حکم دیا تھا۔۔