پاکستان:پولس والوں کو اٹھا لے گۓ ڈاکو،سودے بازی کے بعد رہاہی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
پاکستان میں ڈاکووں کے حوصلے بلند
پاکستان میں ڈاکووں کے حوصلے بلند

 

 

راجن پور

پاکستان کی حکومت ڈاکوؤں کے آگے گھٹنے ٹیکتی نظر آرہی ہے. خبروں کے مطابق پولس نے کچھ ڈاکوؤں کو پکڑا تو بدلے میں ڈاکو بھی پولس والوں کو اٹھا لے گۓ اور جب حکومت نے ڈاکوؤں کو رہا کیا تو پولس والوں کی رہاہی ممکن ہوئی.

ذرائع کے مطابق پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان گزشتہ رات معاملات طے ہوئے تھے جس میں مقامی سرداروں نے ثا لث کا کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے رشتے داروں کو گرفتار کیا ہوا تھا اور ڈاکوؤں کے رشتے داروں کے بدلے مغوی اہلکار بازیاب کیے گئے۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ مغوی اہلکاروں کے بدلے ڈاکوؤں کے ساتھی چھوڑنے کی خبروں میں صداقت نہیں، اہلکاروں کوآپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل لُنڈ گینگ نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے اور اپنے دو ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ ڈاکوؤں نے اس کے جواب میں دو پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ پولیس حکام نے پہلے بات چیت کے ذریعے ڈاکوؤں سے اپنے ساتھیوں کی بازیابی کی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر مقامی سرداروں سے رابطہ کیا گیا۔ (ایجنسی ان پٹ)