پاکستان :عمران خان کا قوم سے خطاب موخر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-03-2022
پاکستان :عمران خان کا قوم سے خطاب موخر
پاکستان :عمران خان کا قوم سے خطاب موخر

 



 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب موخر کر دیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے۔

 

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کی شام قوم سے خطاب کریں گے۔ فیصل جاوید نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اپوزیشن کو ووٹنگ والے دن لگ پتہ جائے گا۔‘

پاکستان وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

جب کہ دوسری جانب آرٹیکل 63 اے کے حوالے سے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ’معاملہ خود طے کرنے کی بجائے ہمارے پاس کیوں آئے، ہم کیوں مداخلت کریں۔‘