پاکستان- جیل چلا گیا تو بھی عوام جدوجہد جاری رکھیں: عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2023
پاکستان- جیل چلا گیا تو بھی عوام جدوجہد جاری رکھیں: عمران خان
پاکستان- جیل چلا گیا تو بھی عوام جدوجہد جاری رکھیں: عمران خان

 

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس مجھے گرفتار کرنے کے لیے زمان پارک پہنچ چکی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی۔

عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے۔ چابت کرنا ہے کہ ہم زندہ قوم ہیں۔ مجھے کچھ ہو جاتا ہے یا جیل چلا جاتا ہوں تو آپ نے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔‘

اس وقت زمان پارک کے باہر صورتحال خاصی کشیدہ ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے زخمی ہو گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والے آج الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں تو پھر آپ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے توشہ خانہ کی پالیسی تبدیل کی، انہوں نے تسلیم کرلیا ہے کہ عمران خان فارن ایجنٹ بھی ہے اور چور بھی۔