پاکستان ڈوبتا ہوا ٹائٹینک ہے، جنیوا میں جموں و کشمیر رہنما کا بیان

Story by  اے این آئی | Posted by  [email protected] | Date 04-10-2025
پاکستان ڈوبتا ہوا ٹائٹینک ہے، جنیوا میں جموں و کشمیر رہنما کا بیان
پاکستان ڈوبتا ہوا ٹائٹینک ہے، جنیوا میں جموں و کشمیر رہنما کا بیان

 



جنیوا -سوئٹزرلینڈ:متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی(UKPNP) کی فارن افیئرز کمیٹی کے صدر جمیل مقصود نے کہا ہے کہ پاکستان ڈوبتا ہوا ٹائٹینک ہے اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر(PoJK) کے عوام اب اس پر سوار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ بدعنوانی، اقربا پروری اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی عوام کو سڑکوں پر لے آئی ہے، اور یہی عواملPoJK میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کی اصل وجہ ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل(UNHRC) کے 60ویں اجلاس کے موقع پر اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل مقصود نے کہا:یہ بدعنوانی، پسند و ناپسند، اقربا پروری اور وہ اندازِ حکمرانی ہے جو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ آئینی رکاوٹوں نے عوام میں اشتعال پیدا کر دیا ہے۔PoJK جعلی اور غیر معیاری خوراک اور دیگر اشیاء کی سب سے بڑی منڈی ہے، جو پاکستان میں تیار کی جاتی ہیں۔ عوام کو صحت، تعلیم، ترقی، روزگار اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان کھڑے ہو چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہمیں متحدہ جموں و کشمیر چاہیے۔ ہم پاکستان کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری مقامی شناخت کو ختم کرے یا ہمیں اپنے اندر ضم کرے۔ پاکستان ڈوبتا ہوا ٹائٹینک ہے اور ہم اس پر سوار نہیں ہوں گے۔

گزشتہ کئی دنوں سےPoJK میں مظاہرین اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں، جن میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور کئی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ڈان کے مطابق، ان حالات نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مجبور کیا کہ وہ آٹھ رکنی وزارتی کمیٹی مظفرآباد بھیجیں، جس میں رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف شامل ہیں، تاکہ سول سوسائٹی اتحاد سے مذاکرات کیے جا سکیں جو اس تحریک کی قیادت کر رہا ہے۔بدانتظامی، بڑھتی ہوئی بدعنوانی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر عوامی غصے نے ان مظاہروں کو ہوا دی ہے، جبکہ پیر سے علاقے میں مواصلاتی بلیک آؤٹ نافذ ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں، جس کے باعث عوام اپنے بیرونِ ملک رشتہ داروں سے رابطہ قائم نہیں کر پا رہے۔

صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے جمیل مقصود نے پاکستان کو ایک "بدمعاش ریاست" قرار دیا جس نے ہمیشہ اپنے ہی عوام کے خلاف طاقت استعمال کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بدمعاش ریاست ہے۔ اس کی تاریخ اپنے ہی عوام کو دبانے کی ہے۔ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوام کو مسلسل جبر کا سامنا ہے۔ اب پُرتشدد احتجاج بھڑک اٹھے ہیں اور پاکستان ان پُرامن تحریکوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہPoJK کے عوام اب پاکستان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے۔

عوام یہ سمجھ چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ زندگی گزارنے کو تیار نہیں۔ ان تمام خطوں کے عوام کی بڑی خواہش اور نصب العین یہی ہے کہ وہ دوبارہ سابق ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ متحد ہوں۔ اسی سوچ کی وجہ سے پاکستان طاقت کے ذریعے عوام کو خاموش کرانا چاہتا ہے، مگر لوگ اب خاموش ہونے کے لیے تیار نہیں۔جمیل مقصود نے الزام لگایا کہ پاکستانPoJK کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، اور اس خطے کو ایبٹ آباد اور مری جیسے ملحقہ پاکستانی اضلاع میں ضم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

دہشت گردی کے خطرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہPoJK دہشت گرد گروپوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ رواں سال 5 فروری کو لشکرِ طیبہ نے راولا کوٹ میں حماس کے اراکین کی پریڈ کرائی تھی اور کھلے عام اسلحہ دکھایا تھا۔انہوں نے خبردار کیا کہ عوام کو پراکسی ملیٹنسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ہم پاکستان کی دہشت گردی کے لیے قربانی کا بکرا بننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔