پاکستان :عمران خان نے کیا ''غلامی نامنظور''‘‘ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-05-2022
پاکستان :عمران خان نے کیا ''غلامی نامنظور''‘‘ کا اعلان
پاکستان :عمران خان نے کیا ''غلامی نامنظور''‘‘ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رواں کے آخر میں ''غلامی نامنظور'' کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا اور وہ جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

عیدالفطر پر جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ عمران خان نے کہا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا، 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔

اُنہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا، وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا، پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

عیدالفطر پر جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ قوم کو ماہِ صیام کی تکمیل اور عیدِ سعید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ رب العزت آپ کے قیام و صیام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائیں۔ عمران خان نے کہا کہ 1947 میں رمضان کی 27ویں بابرکت شب میں قوم کو آزادی ملی، مجھے سامراج کی سازشوں کو عملاً دیکھنے کا موقع ملا، 7 مارچ کو امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے دفتر خارجہ کو خفیہ مراسلہ بھیجا۔

اُنہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم اس خفیہ مراسلے کے مندرجات دیکھ کر مجھے شدید حیرت ہوئی، امریکی حکام نے سفارتی آداب بھلا کر پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی۔ ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے اُن کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے تحریک عدمِ اعتماد کے ذریعے ”وزیراعظم“ کو ہٹانے کا حکم دیا، وزیراعظم کو نہ ہٹائے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ڈپٹی اسپیکر کی واضح رولنگ کے باوجود نہایت تیزی سے حکومت کا تختہ الٹا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹا کر مجرموں کو اقتدار سونپ دیا گیا، پاکستان کا وقار آزادی و خود مختاری ہی سے وابستہ ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

دوسری جانب عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان میں موجود اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید مبارک۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّہ! اگلی عید ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے۔