پاکستان:فوج کا مذاق اڑایا تو اب قانون کا ڈنڈا پڑے گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
قانون کرے گا فوج کی رکھوالی
قانون کرے گا فوج کی رکھوالی

 

 

 اسلام آباد :پاکستان میں اب ایک ایسا قانون بنا ہے جس میں فوج کا مذاق بنائے جانے پر آپ قانون کے چنگل میں پھنس سکتے ہیں۔اس قانون نے پاکستان میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

انسانی حقوق کی کئی تنظیموں اور سیاست دانوں نے اس حکومتی مسودہ قانون کی مخالفت کی ہے، جس کے تحت پاکستانی فوج کا تمسخر اڑانے، اسے بدنام کرنے یا اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مختلف سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے سات اپریل کو اس قانونی بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت اگر کوئی شخص جان بوجھ کر پاکستان آرمی کے ارکان کا تمسخر اڑائے، انہیں بدنام کرے یا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچائے، تو اسے کم از کم دو سال کی سزائے قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی سنائی جا سکتی ہیں۔

اس پارلیمانی کمیٹی میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان نے اس بل کی مخالفت کی جبکہ حکمران پی ٹی آئی کے ارکان نے اس مسودے کی حمایت میں ووٹ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا تیز ہو گیا ہے اور اس پروپیگنڈے کو روکنا بہت ضروری ہے کیونکہ فوج کو کمزور کرنے کا مطلب ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنا ہے۔ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد اقبال خان کا کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے قانون لانا ضروری ہے۔