پاکستان: جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے والا قانون منسوخ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-11-2021
پاکستان: جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے والا قانون منسوخ
پاکستان: جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے والا قانون منسوخ

 


اسلام آباد:اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کی کیمیکل کیسٹریشن کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، آرڈیننس میں موجود شق کو مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے نئے قانون کے ذریعے نکالا گیا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش پر کیمیکل کیسٹریشن کی شق ختم کی گئی۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے بھی جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانے کے قانون کو شریعت اور اسلامی قوانین کے خلاف قرار دیا تھا، اور حکومت سے اس قانوں کا واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری بتائے قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو کریمنل لا بل سے نکالا گیا ہے، کیمیکل کاسٹریشن کی شق کو نکالنے کی سفارش اسلامی نظریاتی کونسل نے کی تھی، ہم کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کرینگے جو اسلام کے منافی ہو، اینٹی ریپ کرائسز سیل ملک کے ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری (نامرد بنانے) کا قانون منظور کیا گیا تھا، تاہم اسلامی نظریاتی کونسل نے آختہ کاری کو غیر شرعی سزا قرار دیتے ہوئے زنا کی سخت اسلامی سزائیں دینے کا کہا تھا۔