نئی دہلی
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز پاکستان پر الزام عائد کیا کہ اس نے پہلگام میں سیاحوں کو نشانہ بنا کر انسانیت اور کشمیریت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد ہندوستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا اور سیاحت پر انحصار کرنے والے کشمیری عوام کی روزی روٹی چھیننا تھا۔
وزیرِ اعظم نے کشمیر وادی کے لیے پہلی ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھانے اور دریائے چناب پر تعمیر کیے گئے دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل اور ہندوستان کے پہلے ’’کیبل اسٹیڈ‘‘ انجی پل سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد کٹرا میں منعقدہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت روزگار فراہم کرتی ہے اور لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے، لیکن بدقسمتی سے پڑوسی ملک انسانیت، ہم آہنگی اور سیاحت کا دشمن ہے۔مودی نے کہا کہ صرف یہی نہیں، پاکستان غریبوں کی روزی روٹی کا بھی دشمن ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں جو کچھ ہوا، وہ اس کی مثال ہے۔ پاکستان نے پہلگام میں انسانیت اور کشمیریت پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ارادہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانا تھا۔ وہ کشمیر کے لوگوں کی روزی روٹی چھیننا چاہتا تھا، اسی لیے اس نے سیاحوں کو نشانہ بنایا۔مودی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں سیاحت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور ریکارڈ تعداد میں سیاح وہاں پہنچ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحت غریبوں کے چولہے کا ایندھن ہے اور پاکستان نے جان بوجھ کر اسی شعبے کو بنایا۔